چیمبرز سے محروم وکلاء سے 5 ہزار فیس کے ساتھ کل تک درخواستیں طلب
ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے وکلاء کے مطالبہ پر ضلع کچہری میں چیمبرنہ رکھنے والے وکلاء کوالاٹمنٹ کے لئے فیس میں 20 ہزارروپے کمی کرنے کے ساتھ درخواست جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ12 دسمبرمقررکردی ہے۔یادرہے کہ نیوجوڈیشل کمپلیکس میں چیمبروں کے لئے قرعہ اندازی کے بعدضلع کچہری میں چیمبرنہیں رکھنے والے وکلائ کوبھی الاٹمنٹ کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں اوران سے 25 ہزارروپے فیس بھی وصول کی گئی تاہم وکلاء کی بڑی تعدادکی جانب سے فیس کو نوجوان وکلائ پربوجھ قراردے کر فیس میں کمی کا مطالبہ کیاگیاجس پر ڈسٹرکٹ باراورالاٹمنٹ کمیٹی نے مذکورہ فیس کم کرکے 5 ہزارروپے کردی ہے نیز اس کے ساتھ وکلاء کو سابقہ رسیددکھاکراپنے 20 ہزارروپے واپس لینے اورباقی وکلاء کو12 دسمبرتک 5 ہزارروپے فیس کے ساتھ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواستیں طلب