گرلز ڈگری کالج چونگی نمبر14 کی عمارت خستہ حال ‘ حادثے کا اندیشہ‘11 کروڑ کی گرانٹ واپس‘ تعمیری کام شروع کیا جائے: پرنسپل

گرلز ڈگری کالج چونگی نمبر14 کی عمارت خستہ حال ‘ حادثے کا اندیشہ‘11 کروڑ کی گرانٹ واپس‘ تعمیری کام شروع کیا جائے: پرنسپل

ملتان (لیڈی رپورٹر) پرنسپل پروفیسر تہمینہ مظہر نے نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونگی نمبر14کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے 2012-13میں 11کروڑ کی گرانٹ مختص کی جو جوں کی توں واپس چلی گئی اور ایک پائی بھی کالج کی تعمیر و ترقی پر خرچ نہ کی جا سکی حالانکہ کالج کے زیادہ تر بلاک سو سال پرانے ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب فوری بنیادوں پر کالج میں ترقیاتی کاموں کو شروع کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج کے تمام بلاک حتیٰ کہ لائبریری کی عمارت شکستہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر 14کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ عمارت کی تعمیر کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے سے روکا جائے۔