کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ حبیب اللہ بھٹی کی حضرت بہاءالدین زکریا کے مزار پر حاضری

کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ حبیب اللہ بھٹی کی حضرت بہاءالدین زکریا کے مزار پر حاضری

ملتان (نامہ نگارخصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹر برائے اتحاد بین المسلمین اوقاف مذہبی امور الحاج حبیب اللہ بھٹی نے حضرت بہاءالدین زکریا ملتانیؒ کے مزار پر حاضری دی اور چادر پوشی کی بعد ازاں انہوں نے زونل ایڈمنسٹریٹر محمود الحسن قریشی کے ہمراہ عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ مختلف کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی پر مامور جماعة غوثیہ کے رضاکاروں سے ملاقات کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔