ڈاکٹر روبینہ اختر کی اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات

ڈاکٹر روبینہ اختر کی اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات

ملتان (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ڈرون حملوں پر موقف بڑا واضح ہے جب تک ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ڈاکٹر روبینہ اور دیگر خواتین و کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں تحریک انصاف کے کارکن پرچم تلے متحد ہیں۔