پاکستان امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے: ڈاکٹر اشرف خان

پاکستان امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے: ڈاکٹر اشرف خان

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز میں امریکن ایمبسی اور شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے امن اور بھائی چارے کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی قوال فنا فی اﷲ گروپ نے عارفانہ کلام پیش کیا۔ امریکن قوال گروپ میں نو مسلم آمنہ چشتی‘ طاہر فریدی اور سلیم شامل تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان نے کہا کہ پاکستان امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے اور اسلام میں مل جل کر رہنے اور امن کے فروغ کا درس دیا گیا ہے۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض لیکچرار احسن بھٹی نے سرانجام دئے۔