نظریہ پاکستان فورم کے تحت حسین شہید سہروردی‘ سوار محمد حسین کی یاد میں سیمینار

نظریہ پاکستان فورم کے تحت حسین شہید سہروردی‘ سوار محمد حسین کی یاد میں سیمینار

ملتان (لیڈی رپورٹر) نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیراہتمام برٹش یونیورسٹی کالج میں سیمینار کا انعقاد وہا جس میں سابق وزرائے اعظم پاکستان مرحوم چودھری محمد علی‘ مرحوم حسین شہید سہروردی اور سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو قومی تاریخ میں ان کی عظیم الشان خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجینئر ممتاز احمد خان نے ادا کئے۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر حمید رضاصدیقی نے تاریخی حوالوں سے تینوں قومی ہیروز کی زندگیوں اور ان کے کردار کے اہم ترین پہلو¶ں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری محمد علی نے ملک و قوم کو 1956کا متفقہ آئین دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حسین شہید سہروردی نے تمام عمر مغربی اور مشرقی پاکستان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا۔ سوار محمد حسین شہید نے اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ کر دیا۔ مہمان اعزاز رشید احمد نیازی علامہ خالد محمود ندیم اور شوکت اللہ وارثی مہمانان خصوصی نفیس احمد انصاری‘ رانا اسلم ساغر اور اعظم خان خاکوانی بشیر احمد انصاری ایڈووکیٹ محمد عیسیٰ بھٹہ‘ حافظ محمد ظفر قریشی‘ غلام سرور خان‘ ملک جندوڈا اعوان‘ بشیر احمد چوغطہ‘ ارشد حسین قریشی‘ سید خالد حسین مرتضیٰ راجہ کوثر سعیدی‘ ڈاکٹر مقبول احمد‘ ملک ناصر‘ نصرت محمود خان‘ رضا اعوان نے بھی اظہار خیال کیا۔
سیمینار