مسلم لیگ (ن) نے یونین کونسل 14میں شیخ شاہد جمال کو چیئرمین نامزد کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے یونین کونسل 14میں شیخ شاہد جمال کو چیئرمین نامزد کر دیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) غوث پورہ‘ شاہ فیصل مین بازار میں بلدیاتی الیکشن 2014ءکے سلسلے میں کریم الدین سابق کونسلر کی طرف سے جلسہ منعقد کرایا گیا۔ شیخ شاہد جمال امیدوار(چیئرمین) محمد اسلم خان امیدوار (وائس چیئرمین) بشیر بھلا (لیبر کونسلر) منیر انصاری (جنرل کونسلر) شیخ خالد (جنرل کونسلر) محمد شبیر (جنرل کونسلر) فہد رشید (یوتھ کونسلر) خالدہ ضیاء(خاتون کونسلر) مزمل یاسین (جنرل کونسلر) نامزد ہوئے۔ ان کے پینل کے اعزاز میں منعقد کرایا گیا۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی جناب رانا شاہد الحسن صاحب صدر مسلم لیگ (ن) ملتان تھے۔ اس جلسہ میں رانا شاہد الحسن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شیخ شاہد جمال اور ان کے پینل کو نامزد کیا اور خطاب میں لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے لئے ووٹ مانگنے میں اور رانا محمود الحسن ڈور ٹو ڈور جائیں گے۔