رکن صوبائی اسمبلی بلال اکبر بھٹی کیخلاف چودھری اعجاز کی الیکشن عذرداری خارج

10 ستمبر 2013 0
Print Email to friend
رکن صوبائی اسمبلی بلال اکبر بھٹی کیخلاف چودھری اعجاز کی الیکشن عذرداری خارج

ملتان (سپیشل رپورٹر) الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج رانا زاہد محمود نے گزشتہ روز جنرل الیکشن 2013 ءکے سلسلے میں دائر کی گئی الیکشن عزرداریوں کی سماعت کی اس سلسلے میں عدالت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 235 وہاڑی سے چودھری اعجاز سلطان کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی بلال اکبر بھٹی کے خلاف دائر کی گئی درخواست سے اتفاق کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ 144 اوکاڑہ سے رکن اسمبلی چودھری عارف حسین کے خلاف شفیقہ بیگم اور فیاض احمد غوری کی طرف سے دائر الگ الگ درخواستوں پر سماعت ابتدائی بحث کیلئے 20 ستمبر تک ملتوی کر دی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 232 وہاڑی سے پیر غلام محی الدین چشتی کی طرف سے چودھری یوسف کے خلاف دی گئی درخواست پر مخالف فریق سے 11 ستمبر تک جواب طلب کر لیا اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ 149 ملتان سے شیخ محمد طارق رشید کی طرف سے رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر مخالف فریق کو بذریعہ اشتہار 12 ستمبر کو عدالت میں طلب کر لیا جبکہ صوبائی حلقہ 226 ساہیوال سے چودھری ثاقب گجر کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد حنیف کے خلاف دائر درخواست پر مخالف فریق کے 20 ستمبر تک جواب طلب کر لیا مذکورہ بالا تمام درخواستوں میں الیکشن دوران دھاندلی کرنے اور بوگس ووٹ کا سٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔



دیگر خبریں

پاکستان میں کوئی کیس بھی میرے بغیر شروع نہیں ہوتا: گیلانی

پاکستان میں کوئی کیس بھی میرے بغیر شروع نہیں ہوتا: گیلانی

16 اپریل 2014

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی کیس میرے بغیر شروع نہیں ہوتا، کیا بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل نہیں تھا؟ اوگرا ...