صاف دیہات پروگرام بارے یوسی چیئرمینوں کا تربیتی سیشن
ملتان( خبر نگار خصوصی) خادم پنجاب دیہات پروگرام کے سلسلے میں یوسی چیئرمینوں کا تربیتی سیشن گزشتہ روز رضا ہال میں زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اھداکرام منعقد ہوا جس میں یوسی چیئرمین اور سیکرٹریز کو صفائی آپریشن کے میکنزم پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یوسی سیکرٹریز حکومت پنجاب کی پورٹل پر بروقت تصاویر اپ لوڈ کریں۔ حکومت پنجاب نے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تشکیل دیاہے جس پر یوسی سیکرٹریز پورٹل پر تصاویر اپ لوڈ کرکے رپورٹ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں ملتان کی پوزیشن صاف دیہات پروگرام میں ٹاپ پر ہے۔