کول سپیشل ٹرین کی بوگی کھل جانے کی انکوائری مکمل
خانیوال (خبر نگار) محکمہ ریلوے نے خانیوال کے نواحی علاقہ مہر شاہ پر کول اسپیشل ٹرین کی بوگی کھل جانے کی انکوائری مکمل کرلی ہے۔ انکوائری کے مطابق بوگیوں کے ہینڈلز کو لاک نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈھیلے پڑگئے اور بوگی کھل جانے سے 23 ٹن کوئلہ زمین پر گر گیا تھا انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوادی گئی ہے۔