ٹرمپ کا بیان کھلی دہشت گردی، امریکہ کا وجود دنیا کیلئے خطرہ بن چکا: مزین عباس
ملتان( خبر نگار خصوصی)امریکہ کے صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کے خلاف مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے صدر مذین عباس چاون, بشارت قریشی ,حاجی طاہر بلوچ کی قیادت میں علمدار چوک سوتری وٹ میں بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں امام بار گاہ جھک کے اخلاق حیدر صدیقی,حسنین بخاری، سید انیس حیدر نقوی، امتیاز حسین صدیقی,عامر خان، نذر عباس چغتائی, ذیشان حیدر ، غلام عباس، رئیس احمد، اقبال حسین ، مرید حسین،حاجی طاہر بلوچ ,الطاف حسین، رفعت گیلانی،حسن جاوید انجم، حاجی اشرف، آصف حسین، عارف اختر کاظمی، محمد حسین، سید موسیٰ رضا شاہ، اشرف رونگھا، سردار طالب حسین ، خلیفہ نصیر بخش، ناصر ملنگ کے علاوہ دیگر لائسنسدار, بانیان مجالس اور متولیان نے شرکت کی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مذین عباس چاون نے کہا ۔بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کا بیان کھلی دہشت گردی اور عالمی قوانین کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی خاموشی کی وجہ سے بیت المقدس آج تک اسرائیلی پنجوں میں سسک رہا ہے اب او آئی سی کو انکھیں کھول لینی چاہئییں انہوں نے کہا کہ امریکہ کا وجود اب پوری دنیا کے لیئے خطرہ بن چکا ہے اسلامی ممالک کا اتحاد جس مقصد کے لیئے بنایا گیا تھا اس کا کردار ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ مقررین نے کہا کہ عرب ممالک بھی لبنان کی حزب اللہ جس نے اسرائیل کو ہمیشہ شکست سے دوچار کیا ہے کی مخالفت کی بجائے اسرائیل کی بات کرنی چاہیے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیئے کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر فلسطین کی آزادی کے لیئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریںمظاہرہ سے بشارت قریشی حاجی طاہر بلوچ نذر چغتائی نے بھی خطاب کیا۔