قلعہ دیدار سنگھ: بھکاریوں کی میرج ہال پر یلغار، شادی کے کھانے پر ٹوٹ پڑے باراتیوں نے ٹھکائی کرکے بھگا دیا

قلعہ دیدار سنگھ: بھکاریوں کی میرج ہال پر یلغار، شادی کے کھانے پر ٹوٹ پڑے باراتیوں نے ٹھکائی کرکے بھگا دیا

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) نواحی گاوں نوکھر میں بھکاریوں کی میرج ہال پر یلغار، سکیورٹی گارڈ کو زخمی کرکے بارات کے کھانے پر ہلہ بول دیا۔ باراتیوں نے بھکاریوں کی ٹھکائی کرکے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میرج ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ میرج ہال کے نزدیک جھگیوں میں رہائش پذیر بھکاریوں کے ٹولے نے سکیورٹی گارڈ کو دھکے دیتے ہوئے زبردستی گیٹ کھول کربارات کیلئے لگے کھانے پر ہلہ بول دیاویٹرز کے منع کرنے پر انکو بھی زدوکوب کرنا شروع کردیا اور ہلڑبازی شروع کردی جس پر بارات میں موجود لڑکوں نے انکی ٹھکائی کرکے انکو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی تو ہال کے مالک نے ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کو واقعہ میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔