بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دوتنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس طلبہ زخمی ہوگئے۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دوتنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس طلبہ زخمی ہوگئے۔

دونوں تنظیموں کے عہدے داران کے درمیان کیفے ٹیریا کے قریب تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے تک جاپہنچی۔ تصادم میں دونوں جانب سے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں نوبت فائرنگ تک جاپہنچی۔ تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلبہ کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے۔