مذہبی انتہا پسندی اسلامی دنیا تک محدود نہیں: بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی صرف اسلام دنیا تک محدود نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے امن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ اسلام اور دیگر مذاہب امن کی تعلیم دیتے ہیں۔ امریکی عوام پاکستان کے فرنٹ لائن کردار سے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم جانتے ہیں اسلام اور دیگر مذاہب امن کی تعلیم دیتے ہیں۔ انتہا پسند دیگر ایجنڈوں کے ساتھ دنیا کو اندھیروں میں لے جانا چاہتے ہیں۔ دنیا کے لئے یہ نیا خطرہ ہو گا لیکن میرے لئے نیا نہیں ہے۔دریں اثنا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری4 اپریل کے بعد پنجاب کے تمام بڑے چھوٹے شہروں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کے تمام ناراض کارکنوں کے گھروں میں جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو ‘ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ کام کرنے والے کارکنوں کا ڈیٹا جمع کیاجا رہا ہے اور اس ڈیٹا کی روشنی میں بلاول بھٹو زرداری ان لوگوں کے گھر جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ 4 اپریل کے بعد بلاول بھٹو زرداری پنجاب کا رخ کریں گے اس دوران پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کی جائیگی اور نوجوانوں کو تنظیم میں شامل کیا جائیگا۔ بلاول ہا¶س سینئر رہنما¶ں پر مشتمل ایک ٹیم بلاول کے دورہ پنجاب اور پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے ہوم ورک کر رہی ہے۔
بلاول