شاہ محمود نے کئی بار پارٹی کو بتایا پنجاب میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی: جاوید ہاشمی

شاہ محمود نے کئی بار پارٹی کو بتایا پنجاب میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی: جاوید ہاشمی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ 2013ء کے انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے پاس منظم دھاندلی کے ثبوت موجود نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے پارٹی کو کئی بار بریفنگ دی کہ پنجاب میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی جوڈیشل کمیشن بنانے کے سب حق میں تھے اس سے پتہ چل جائے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں۔