ود ہولڈنگ ٹیکس نفاذ کیخلاف تاجر برادری متحد ہوچکی ،سلمان صدیقی
ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری متحد ہوچکی ہے تاجربرادری کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے نام نہاد تاجر رہنماﺅں کیخلاف 10فروری کو ملتان میں ہونیوالا ملک گیر کنونشن ان رہنماﺅں پر عدم اعتماد ثابت کردے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منعقد مشاورتی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دیگر تاجر رہنماﺅں عارف فصیح اللہ،شیخ جاوید اختر،حاجی بابر علی قریشی،چوہدری محمد حنیف،صوفی عبدالرحمٰن بھٹی،ادریس بٹ،جاوید اختر خان،طارق عمر چوہدری،ملک محمد رزاق،شاہد محمودانصاری،زاہد صدیقی،ڈاکٹر شیخ محمد امین،غلام حیدر خان،عبدالوحید وقار،ڈاکٹرمنظور الحق،یعقوب راجپوت ،کامران بھٹہ ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ کنونشن میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز خان،سیکرٹری جنرل عبدالرزاق صدرکے پی کے خان محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری شرافت علی مبارک،سندھ تاجران کے صدر شیخ حبیب،جنرل سیکرٹری ارشاد، بلوچستان تاجران کے صدر عبدالرﺅف کاکڑہ،جنرل سیکرٹری قیوم آغا،فیصل آباد اجران کے صدر خواجہ رزاق سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما شرکت کریں گے اور اس موقع پر ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
سلمان صدیقی