میاں رزاق کی صوبائی وزیر ذکیہ شاہ نواز سے ملاقات
ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ کے سینئر نائب صدروامیدوار لیبر سینٹ میاں محمد رزاق نے لاہور میں صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہ نواز سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ دورہ انڈونیشیا میں بہبود آبادی کانفرنس میں مختلف تجاویز دیں ہم نے یہ بتایا کہ کس طرح ہم پنجاب میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔میاں رزاق نے لاہور میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے بھی ملاقات کی۔