وزیر اعلیٰ جلد ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے
ملتان(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شاہد لودھی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کا قیام کرکے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی نمونہ پیش کیا لیکن اس پر ھی اپوزیشن کو سیاسی دکانداری چمکانے سے فرصت نہیں ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نومنتخب چیئرمینوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 61کے چیئرمین چوہدری اکبر لعل،یوسی75کے چیئرمین جہانگیر الیاس،یوسی81کے چیئرمین رفیق سندیلہ،یوسی 80کے چیئرمین ارشد میٹ،یوسی 79کامران سن،وائس چیئرمین قاسم گھاگھر،نصیر بٹ،رانا نعمان،چیئرمین مجید ماجد سمیت دیگر کارکنان بھر موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب جلد ملتان آئیں گے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ کارکنوں سے بھی وہ ملاقاتیں کریں گے۔