شہباز شریف لاہور کا چشمہ اتار کر جنوبی پنجاب کے عوام کی حالت دیکھیں ،شیخ رشید
ملتان(سپیشل رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے مرکزی صدر شیخ رشید احمدنے جنوبی پنجاب کے صدر بابو محمد اکرم انصاری سے بذریعہ ٹیلی فون سے پارٹی کی تنظیم سازی پر مشاورت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب پٹرول مہنگا کیا جاتا ہے تو اس کا اثر تمام عوام اشیاءپر ہوتاہے جس کیوجہ سے عوام آدمی شدید متاثر ہوتاہے۔پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مہنگائی کم کرنے پر کوئی اثر نہیں پڑیگا شہباز شریف لاہور کا چشمہ آنکھوں سے اُتار کر جنوبی پنجاب کی عوام کی حالت دیکھیں،یہاں کے سکولوں کی دیواریں تو کیا یہاں کے سکولوں کی تو چھتیں ہی نہیں اس وسیب کا فنڈ لاہور لگانا فوری بند کیا جائے۔
شیخ رشید