کمشنر ملتان کا دورہ چلڈرن کمپلیکس ‘ نئے بلاک کا معائنہ

کمشنر ملتان کا دورہ چلڈرن کمپلیکس ‘ نئے بلاک کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ صحت کی بہتر ین سہولیا ت تک ہر شخص کی سہل رسا ئی حکو مت پنجا ب کی اولین تر جیح ہے۔ ملتا ن ڈویژن میں جاری صحت بار ے متعدد منصو بے مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ انہو ں نے ہد ایت دیں کہ چلڈرن ہسپتا ل ملتا ن کے نئے بلا ک کو ضلعی انتظامیہ کے افسر سپروائزر کریں اور اس بلا ک کی تز ئین وآ را ئش اوردیگر سہو لیات بار ے مکمل رپورٹ بنا کر پیش کر یں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر کمشنر ملتا ن نے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال کے اچانک دور ہ کے موقع پر کیا۔کمشنر ملتا ن نے کہا کہ خراب لفٹ نصب کرنے وا لی کمپنی کو فو ری بلیک لسٹ کیا جا ئے اور ٹھیکیدار کو گر فتار کیا جا ئے۔ ہسپتا ل کی تعمیر اور سروسز با رے کسی بھی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہ کی جا ئے گی۔ ہسپتال میں ادویات کی قلت با ر ے بھی رپورٹ پیش کی جا ئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر فنانس ارشد گو پا نگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زاہد اکر ام ،ایم ایس چلڈرن ہسپتا ل مظہر الخالق ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الرحمن ،اسسٹنٹ کمشنر صد ر کاشف ڈو گر ،سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے فا روق ڈو گر ،ڈی ایم او آ منہ زید ی اور دیگر متعلقہ افسرا ن بھی موجو دتھے۔