حکمران ختم نبوت معاملہ کا مجرم سامنے لانے میں تاخیری حربے آزما رہے ہیں : شاہد محمود خان

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ حکمران ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے ذمہ داران کا تعین کرنے میں تاخیری حربے نہ آزمائیں انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت حساس معاملے کی اہمیت کا ادراک نہیں کر پارہیں۔ وفاقی وزیر قانون کی طرح رانا ثناء اﷲ کو بھی وزات سے مستعفی ہونا پڑے گا کم عقل مشیروں کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے جس کی ذمہ دار دونوں حکومتیں خود ہوں گی۔