ٹرمپ پالیسی کیخلاف یونیورسٹی کے اساتذہ کا احتجاج‘ قرارداد منظور

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں سفارت خانہ منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف اساتذہ نے احتجاج کیا اور قرار داد منظور کی اس موقع پر ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر مقرب اکبر کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس سے امریکا کے خلاف جذبات میں شدت ا?ئے گی حکومت امریکی حکومت سے احتجاج کرے اورفیصلہ واپس لینے کیلئے دباو ڈالے۔