ریلوے میں عارضی بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری‘ مقامی افراد کو ترجیح دی جائیگی

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے انتظامیہ نے عارضی بھرتی کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ڈویژنل انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ عارضی سٹاف (ٹی ایل اے) کو مقامی علاقہ سے بھرتی کیا جائے۔ 5 کلومیٹر حدود کے مقامی افراد کو عارضی بھرتی میں ترجیح دی جائے۔ عارضی بھرتی کے لئے دو ریلوے ملازمین یا علاقے کے معززین کی گارنٹی لی جائے۔ نان جوڈیشنل اسٹامپ پیپر پر معاہدہ تحریر کروایا جائے اور ریلوے پولیس سے سیکورٹی کلیئرنس بھی حاصل کی جائے۔