مثبت ہم نصابی سرگرمیاں معاشرے اور اداروں کا حسن ہیں : حاجی عطاء الرحمن

مثبت ہم نصابی سرگرمیاں معاشرے اور اداروں کا حسن ہیں : حاجی عطاء الرحمن

ملتان (نمائندہ خصوصی) فن تقریر ہماری میراث ہے جو کہ صلاحیتوں اور اظہار رائے کا بہترین ذریعہ ہے مثبت ہم نصابی سرگرمیاں معاشرے اور اداروں کا حسن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او اے جی سی حاجی عطاء الرحمن ‘ ڈائریکٹر این سی بی اے میاں محمد جہانگیر‘ ڈائریکٹر ایم ڈی ایس جنید اکرم انصاری‘ عمر شاہ ‘ پیٹرن انچیف ایم ڈی ایس احسن ہاشمی‘ حافظ نسیم احمد قریشی سرپرست پاکستان رائٹرز ونگ‘ عزیر سلیم‘ میڈم مریم‘ میڈم صائمہ‘ محمد عبداﷲ‘ زوہیب امجد و یگر نے ملتان ڈیبیٹنگ سوسائٹی لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی این سی بی اے کے زیر اہتمام الہ دین گروپ آف کمپنیز کے اشتراک سے این سی بی اے میں منعقدہ دوسرے آل ملتان تقریری مقابلہ گونج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملتان کے دس سے زائد تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا جبکہ ججز کے فرائض علی حسن‘ وقاص مغیرہ‘ طیب حسن نے سرانجام دئیے ناصر عباس‘ عارف نذر‘ معاذ غضنفر ‘ معوذ غضنفر‘ عبدالرحیم خان‘ حمزہ افضل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔