نابینا افراد معاشرے کا حصہ‘ ہمیں ان کیساتھ تعاون کرنا چاہئے : میاں احسن رشید
ملتان (خاتون رپورٹر) چیف ایگزیکٹو حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز میاں احسن رشید نے کہا ہے کہ نابینا افراد ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہے ہمیں ان لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے اشتراک سے معذوروں کے عالمی دن اور محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے یوم تاسیس کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ محمد قائم خان کرمانی نے 38 سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے اور علم کی روشنی پھیلا رہا ہے حکومت کو بھی چاہئے کہ نابینا افراد کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرے بانی محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر قائم خان کرمانی نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباء آج پورے پاکستان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں تقریب سے ڈائریکٹر محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر سعدیہ کرمانی نے بھی خطاب کیا آخر میں چیف ایگزیکٹو حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز احسن رشید نے نابینا بچوں میں ٹاکنگ واچز تقسیم کیں اور یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر عمران اعظمی‘ محمد اظہر‘ محمد نصر‘ محمد جاوید نے بھی شرکت کی۔