محرومی کوئی روگ نہیں‘ انسان اپنے عزم سے ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتا ہے : بریگیڈئر جواد احمد

محرومی کوئی روگ نہیں‘ انسان اپنے عزم سے ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتا ہے : بریگیڈئر جواد احمد

میلسی(نامہ نگار) اسٹیشن کمانڈر میلسی برگیڈیئر جواد احمد ذکا نے کہا ہے کہ خصوصی بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں ان بچوں کی صلاحتیوں کا نکھار اساتذہ کی خصوصی دلچسپی کا مرہون منت ہے ڈس ایبل چائلڈز کو معاشرے کا مفید شہری بنا کر انہیں احساس محرومی سے نکالا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سکول میلسی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے خصوصی بچوں کو جانب سے پیش کیئے گئے خاکوں اور دیگر پروگراموں میں ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پرفارمنس نے ثابت کیا ہے کہ محرومی کوئی روگ نہیں بلکہ انسان اپنے عزم کے ذریعے بڑے سے بڑے چیلنج سے بھی عہدہ برا ںہو سکتا ہے تقریب سے ہیڈ مسٹریس مسز کوکب جبیں ، ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد فاضل، پرنسپل بوائز ڈگری کالج، مہر صدیق ضیائ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین مسز شاہدہ فیاض، پرنسپل آرمی پبلک سکول مس شائستہ جمیل ،ڈی ایس پی میلسی رانا کمل رسول نادر، نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسز طاہرہ رفیق،محمد اعظم، عبد الرشید، عمران رضا، مسز روبینہ کوثر، مسز سعدیہ حسن، مس ندا مشتاق، مس آسیہ جبیں ، مس نازش عروج، ناصر حسین، احتشام اکرم، مجتبیٰ خالد اور دیگر موجود تھے قبل ازیں طلباو طالبات نے جوڈو کراٹے بھنگڑا، صوفیانہ کلام، پیش کیا ۔