عمران خان نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں جلسے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف ملتان شہر کے صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھرپور جلسے کر کے خطے کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور وہ واحد لیڈر ہے جس نے ایسے اضلاع کا انتخاب کیا جہاں کسی حکمران یا قدآور سیاسی لیڈر نے عوام سے رابطہ کی کوشش نہیں کی وہ گزشتہ روز سٹی آفس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب نے ہمیشہ ملکی سیاست میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ دیگر مقررین میجر مجیب احمد خان‘ ندیم قریشی اور چودھری آصف ارشاد نے بھی اپنے خطاب میں جہانگیر خان ترین اور اسحاق خان خاکوانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی ۔ اجلاس سے عبدالوہاب خان‘ شیخ طاہر‘ قربان فاطمہ‘ میاں سلیم کملانہ‘ میاں فاروق‘ شعیب آہیر‘ چودھری ہدایت اﷲ گجر‘ سلمان راجپوت‘ عرفان خان علیزئی‘ شعیب انصاری‘ حسن اصغر اور چودھری اصغر نے بھی خطاب کیا۔