عدالت میں جعلی ضمانت نامہ پیش کرنیوالے 3 ضامنوں کیخلاف مقدمات درج

کبیروالا(نامہ نگار) سول جج/ مجسٹریٹ درجہ اول ظفر اقبال کی عدالت میں زیر سماعت مقدمات (کلندرہ جات )میںنذر حسین،محسن رشیداورشوکت حیات ڈکیتی کے مقدمہ سرکار بنام اعجاز کی ضمانت میں جعلی فرد ملکیت پیش کیں اور ملزمان رہا ہونے کے بعد مقدمات میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے مچلکہ جات میں ضامنوں کے خلاف جائیداد کی قرقی کے احکامات جاری کئے عدالت کے حکم ملنے پر تحصیلدرار نے چھان بین کر کے عدالت کو رپورٹ دی کہ نذر حسین،محسن رشیدا ور شوکت نوازکے نام کوئی جائیداد نہ ہے جسپر مجسٹریٹ درجہ اول ظفر اقبال نے ملزمان نذر حسین،محسن رشیدا ور شوکت نوازکے خلاف تھانہ سٹی میں عدالت کے اہلمدظفر کی مدعیت میںتین الگ الگ مقدمات فراڈکے درج کرادئے۔