ہائیکورٹ کے احاطہ میں شہری کا بیوی بچوں کے ہمراہ بیٹے کیخلاف احتجاج

ملتان (سپیشل رپورٹر ) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے احاطہ میں شہری نے اپنے بیٹے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔سینئر جج کی عدالت کے سامنے خان گڑھ کے رہائشی ملک فیض بخش نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ احتجاج کیا ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بیٹے کی جانب سے کئے گئے مظالم پر ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ درج تھا۔ شہری کا کہنا تھا کہ اسے بیٹے سلمان نے گھر سے بے دخل کر دیا ہے اور سامان پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔اس معاملہ میں پولیس تھانہ خان گڑھ مقدمہ درج کرکے کارروائی نہیں کررہی ہے۔