عطائیوں کیخلاف کارروائیاں ظالمانہ اقدام‘ الائیڈ ہیلتھ پیرامیڈیکل الائنس کا احتجاج کا اعلان

مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کرتے ہوئے الائیڈ ہیلتھ پیرا میڈیکل الائنس ضلع مظفرگڑھ کے صدر رانا محمد جمیل کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کا دہرا معیار ہے کوالیفائڈ پیرا میڈیکل سٹاف کو پولیس کے زریعے حراساں کیا جارہا ہے اور کلینک سیل کر کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے ذاتی ہسپتالوں پر غیر قانونی آپریشن، لیبارٹریز ایکسرے اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز پر موجود غیر تربیت یافتہ اور کم تعلیم یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف کو مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹروں نے مک مکا کر رکھا ہے۔رانا محمد جمیل نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیرا میڈیکل پریٹکشنرز کر خلاف بلا جواز کاروائیاں بند نہ کی گئی تو 15 دسمبر سے ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز پر تعینات پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کی جائیگی۔