انتخابی عمل میں حصہ لینا تمام ووٹرز کا قومی فریضہ ہے‘ رضا سرگانہ

انتخابی عمل میں حصہ لینا تمام ووٹرز کا قومی فریضہ ہے‘ رضا سرگانہ

خانیوال (نمائندہ خصوصی)چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے انتخابی عمل میں حصہ میں لینا تمام ووٹرز کا قومی فریضہ ہے جسے استعمال میں لاکر وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ملک وقوم کی ترقی اور اپنی بہتری کے لیے چنائوکرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ڈسٹرکٹ جناح لائبریری خانیوال میں ووٹ کے قومی دن کے موقع پر الیکشن آفس کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔۔ جس میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ ‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یونس شمس ‘ڈاکٹر اختر حسین افق ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ‘میڈ روزینہ ‘انور بلال ‘اسماء واسطی ‘صحافیوں ‘وکلاء ‘سول سوسائٹی کے ممبران ‘ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن نمائندگان ‘این جی اوز کے عہدیدران ‘ممبران ضلع کونسل ‘معذور افراد ‘اقلیتوں کے تعلق رکھنے والے افراد اور لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ ووٹ کا اندراج کروانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لیے 18سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جن کا ابھی تک ووٹ درج نہ ہوا ہو اپنے ووٹ کا اندراج ہرصورت کرائے کیونکہ ووٹ ایسا بنیادی ستون ہے جس پر جمہوریت کی پوری عمارت کھڑی ہوتی ہے ۔صحافی عبداللطیف انور ‘ سینئر صحافی امتیاز علی اسد ‘سماجی کارکنان بسم اللہ ارم ‘نسیم جہاں اورخالد شریف ایڈووکیٹ ودیگر مقررین نے ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کی ضرورت اور قدر پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ جناح لائبریری تا ڈی سی آفس نیشنل ووٹرز ڈے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ کی قیادت میں واک منعقد ہوئی ۔