فاٹا کے زیر انتظام کالونیوں میں غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
ملتان( سماجی رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی محمد یونس مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد محمود نے میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں سے ملاقات کی اور گلگشت ، ممتاز آباد ودیگر کالونیوں جوکہ فاٹا کے زیر انتظام ہیں میں قائم ہونے والی غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے جامع حکمت عملی پیش کی ۔ اس موقع پر میئر ملتان نے میونسپل آفیسر ریگولیشن عبدالخالق مرزا، میونسپل آفیسر سروسز مہر محمد یار کو ہدایت کی کہ فاٹا کے ساتھ بھر پور تعاون کیاجائے اور غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لئے سخت کارروائیاں کی جائیں اس بابت محکمہ پولیس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی آن بورڈ لیاجائے گا اس موقع پر گرینڈ آپریشن کیلئے حکمت عملی طے کی گئی آئندہ چند روز میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور آپریشن شروع کیاجائے گا۔