سی پی او ملتان کی کھلی کچہری ‘متعلقہ تھانوں کو سائلوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات

سی پی او ملتان کی کھلی کچہری ‘متعلقہ تھانوں کو سائلوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے 21 سائلین کے مسائل سنے۔سی پی او ملتان نے سائلین کو سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو فون کر کے ان کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔سی پی او ملتان نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ان تمام معاملات کی مکمل تحقیقات کر کے مجھے رپورٹ پیش کریں۔ سی پی او ملتان نے آنے والے سائلین سے کہا کہ آپ کی تمام شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔