سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ماڈل روڈز کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم
ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد اور سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایات پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر ماڈل روڈز کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کئے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، اس کی افادیت اور بغیر لائسنس و کم عمر ڈرائیونگ کے حوالے سے جاری کریک ڈائون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ملتان کے سٹی ایریا میں بننے والے تین ماڈل روڈز کے حوالے سے بتایا کہ ان ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل سوار اور آٹو رکشہ جات انتہائی بالیں لین میں رہتے ہوئے گاڑی چلائیں جبکہ کار/ جیپ والے روڈ یوزر دائیں لین میں گاڑی چلائیں گے۔