ملتان میں بلاول بھٹو کا جلسہ ملکی سیاست کا نقشہ بدل دیگا: پیپلز لائرز فورم

ملتان میں بلاول بھٹو کا جلسہ ملکی سیاست کا نقشہ بدل دیگا: پیپلز لائرز فورم

ملتان (کرائم رپورٹر) پیپلز لائرز فورم کے عہدیداروں غیاث الحق اور مرزا عزیز اکبر بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے 50 سال مکمل کئے ہیں۔ پاکستان اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ اپنے خون سے قربانیاں دیں۔ جو لوگ سمجھتے تھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے وہ سن لیں کہ پی پی پی کو ضیاء کی آمریت ختم نہ کر سکی۔ مشرف اور عدلیہ کے ریشہ دیوانیوں سے بھی پارٹی ختم نہ ہوئی ہے آج بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے legacy کو یکسر مل رہے ہیں۔ جمہوریت کے دشمن پانچ دسمبر کو اسلام آباد میں پارٹی کے کامیاب ترین جلسے کو دیکھ کر اپنی موت خود مر چکے ہیں۔15دسمبر2017کو ملتان میں ہونے والا تاریخی جلسہ ملکی سیاست کا نقشہ بدل دے گا اور جنوبی پنجاب ایک بار پھر لاڑکانہ بن کر سامنے آئے گا۔ پی پی پی کے وکلاء جنوبی پنجاب کے ہر شہر سے بھرپور جلسہ میں شرکت کریں۔ اس مو قع پر رانا جاوید اختر، مہر اقبال سرگانہ، غلام فیروزہ فیض، رانا عارف کمال نون، شیخ شاہد نعیم، فیاض بھٹہ، ممتاز نور ٹانگرہ، وسیم خان، میڈم نگینہ مظفر، فردوس جمال، عمران بھٹہ، حبیب میتلا، خالد مترو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں کامیاب جلسہ کی خوشی میں ڈسٹرکٹ بار ہال میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔