متحدہ مجلس عمل کی بحالی قوم کی خواہش ہے جسے پورا کرینگے: پیر اعجاز ہاشمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے سوا پاکستان کے مسائل کا کسی کے پاس حل نہیں ذہنی جماعتوں کا ووٹ بنک اکٹھا کریں گے ۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی قوم کی خواہش ہے جسے پورا کریں گے ہم انتخابات کی تیاری میں ہیں اتحادی جماعتوں سے مل کر مضبوط امیدوار دیں گے نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیں گے مصنوعی قیادت کا کوئی مستقبل نہیں اہل سنت پر امن اور شاہ احمد نورانی مرحوم کے فلسفہ اتحاد پر یقین رکھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا اور دوسرے مکاتب فکر کی بھی قیادت کی سیاست کل وقتی ہوتی ہے جز وقتی نہیں اور نہ ہی جے یو پی ٹی خاص ایشو کی پیداوار ہے اکابرین جمعیت نے ہمیشہ دانشمندی اور مفکرانہ سوچ کے ساتھ مسلمانوں کو متحد کیا کبھی کفر اور شرک کے فتوے نہیں لگائے وہ نظام مصطفی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی صدر جے یو پی پنجاب مولانا نور احمد سیال‘ ڈاکٹر جاوید اختر اور دیگر قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر ہم مسلمان نہیں کہلا سکتے تحریک ختم نبوت میں جے یو پی نے کلیدی اور قائدانہ کردار ادا کیا۔