یو سی 24 میں گندگی کے ڈھیر‘ صفائی سپروائزر کیخلاف مکینوں کا مظاہرہ

یو سی 24 میں گندگی کے ڈھیر‘ صفائی سپروائزر کیخلاف مکینوں کا مظاہرہ

ملتان (خاتون رپورٹر) یونین کونسل 24 قصاب پورہ کے مکینوں نے علاقے میں گندگی کے لگے ڈھیروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت خادم حسین ہاشمی نے کی۔ مظاہرین نے علاقہ کے صفائی سپروائزر کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈی سی او ملتان سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقہ مکینوں خادم حسین‘ محمد بخش‘ تنویر احمد و دیگر نے بتایا کہ صفائی سپروائزر صفائی کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرتا ہے اور منظور شدہ تعداد سے بھی کم مقدار میں ملازمین رکھے ہوئے ہیں۔ جس وجہ سے علاقہ میں صفائی کے انتظامات ناقص اور نامکمل ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے رہنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے ڈی سی او ملتان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔
مظاہرہ