پی پی کے ضلعی نائب صدر حیدر شاہ احتجاجاً پارٹی عہدہ سے مستعفی

پی پی کے ضلعی نائب صدر حیدر شاہ احتجاجاً پارٹی عہدہ سے مستعفی

ملتان (سپیشل رپورٹر) پی پی پی کے ضلعی نائب صدر و سابق طالب علم رہنما سید حیدر شاہ نے کہا ہے پی پی پی میں اقربا پروری اور منافقت عروج پر ہے۔ حق سچ بات کہنے پر انہیں شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا جس پر احتجاجاً پارٹی عہدہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اب پارٹی کا عام ورکر بن کر کام جاری رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پارٹی کی سیاست سے کنارہ کش ہو رہا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ پارٹی سے ضیاءالحق باقیات کا خاتمہ ہو سکے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنی ما ںکا درجہ دیتا ہوں اور آخری سانس تک اس خاندان کا وفدار رہونگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے ملک عامر ڈوگر دراصل ضیاءباقیات میں سے ہیں۔ انہوں نے ملتان ائرپورٹ پر محترمہ بے نظیر بھٹو پر حملہ کرایا اور ان کے خلاف نازیبا کلمات کہے۔ اب علی حیدر بازیابی کا کیمپ لگا کر اس میں محض چند درجن افراد کی اس میں شمولیت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نشاندہی کی پاداش میں انہیں شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا جس پر مجبور ہو کر میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔
حیدر شاہ