پیپلزلائرز فورم دھڑے بندی کا شکار‘ یوم سیاہ کی تقریبات میں عدم دلچسپی

پیپلزلائرز فورم دھڑے بندی کا شکار‘ یوم سیاہ کی تقریبات میں عدم دلچسپی

ملتان+مظفر گڑھ(سپیشل رپورٹر+نامہ نگار) پیپلز لائرز فورم کے زیراہتمام -5جولائی یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی جلد بازیابی کے لئے دعا کی گئی اسی طرح ملک میں جمہوریت کے قیام اور استحکام کے لئے جدوجہد میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں سینئر وکیل وسیم ممتاز نے یوسف رضا گیلانی کو اپنے والد کی تحریرکردہ کتاب پیش کی۔ دریں اثناءپیپلز لائرز فورم میں دھڑے بندی کی وجہ سے گزشتہ روز -5جولائی کے حوالے سے دو مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایک تقریب ڈسٹرکٹ بار میں منعقد کی گئی اور دوسری تقریب ہائی کورٹ بار میں ہوئی۔ دھڑے بندی کی وجہ سے لائرز فورم کے اراکین کے ساتھ ساتھ وکلا کی بھی کم تعداد اس تقریب میں شریک ہوئی۔مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق پیپلز لائرز فورم کا اجلاس سابق ضلعی صدر پی پی پی و سابق ایم پی اے سردار منظور احمد خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد وکلاءمظفر گھڑ ضلعی تحصیل یونٹوں کی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ حاضرین اجلاس نے عہد کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔
پیپلز لائرز فورم