مون سون سیزن میں نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نکالنے کیلئے پلان تیار کیا جائے: گلزارشاہ

مون سون سیزن میں نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نکالنے کیلئے پلان تیار کیا جائے: گلزارشاہ

ملتان (خاتون رپورٹر) ڈی سی او و ڈی جی ایم ڈی اے گلزارحسین شاہ نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واسا ہنگامی اقدامات کرے خصوصاً نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے کمپلینٹ سنٹر میں درج شکایات میں سے سائلین کو فون کرنے کے دوران تمام شکایات کا ازالہ ہونے پر واسا کی بہتر کارکردگی کو سراہا ون ونڈو سیل کے رجسٹر نشانات لگا کر انکوائری کرنے جبکہ واسا کے تمام شکایتی مراکز کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ بھی پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔