طالبات کو گھریلو امور میں بھی دلچسپی لینی چاہئے: پروفیسر مظہر اقبال

طالبات کو گھریلو امور میں بھی دلچسپی  لینی چاہئے: پروفیسر مظہر اقبال

ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر مظہر اقبال نے کہا ہے کہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں طالبات کی صلاحیتوں کو جلد بخشتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج میں طالبات کے مابین سلاد بنانے کے مقابلے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ طالبات کو گھریلو امور میں بھی مکمل دلچسپی لینی چاہئے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر فصیحہ بانو نے کہا کہ طالبات کی ہر سطح پر مکمل رہنمائی کی جاتی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ بچیاں سلیقہ بند اور ہنرمند ہوں۔ تقریب سے وائس پرنسپل محمد آصف‘ پروفیسر مہوش پاشا‘ پروفسر سائرہ بانو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔