حکومت پہلے سو دن میں سابق دور کے سیاہ کاموں کو ختم کریگی

حکومت پہلے سو دن میں سابق دور کے سیاہ کاموں کو ختم کریگی

ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کیمپ آفس کے انچارج ایم پی اے شوکت حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ پی پی 200 زیادہ تر دیہی علاقے پر واقع ہے اسی طرح این اے 151 بھی کیمپ آفس میں ہر وقت لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ہم موجود ہیں۔ ہم وہ نہیں جنہیں عوام اپنے سر کا تاج پہناتی ہیں اور وہ لاہور یا اسلام آباد کے ہو کر رہ جاتے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کیلئے خواتین کالج بنوا کر دیں گے تاکہ اس سے ہماری بچیوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ علاقوں میں سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی حالت کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ بجلی کا بحران ختم کرنے کی کوشش جاری اور بجلی چوروں کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ حکومت پہلے سو دن میں سابقہ دور کے سیاہ کاموں کو ختم کرے گی اور ایک نئے زاویے سے پاکستان کو آگے لے کر بڑھے گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری و ساری رہے گا مگر اس میں جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے گا اور اس کا نام تبدیل کر کے عوام کی خواہش کے مطابق رکھا جائے گا۔
شوکت بوسن