حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لیکر اپنی تجوریاں بھرنا چاہتی ہے:غضنفر گھلو

حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لیکر اپنی تجوریاں بھرنا چاہتی ہے:غضنفر گھلو

چوک میتلا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی حکو مت موجودہ حالات میں ایک سال بھی اپنی حکو مت کا پورا نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار معرو ف شخصیت سردار نصراللہ خان پاندہ اور چوہدری غضنفر عباس گھلو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے انتخابات سے قبل عوام سے واعدہ کیاتھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی ایک ماہ کے اندر ملک سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ ختم کردیںلیکن دو ماہ گزر نے کے باوجود توانائی بحران کم ہو نے کی بجائے بڑھ گیا ہے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے اشیاءخورد نوش عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں لیکن حکو مت ٹیکس لگا کر غریب عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ آئی ایم ایف سے مزید قرضے لیکر اپنی تجوریاں بھر نا چاہتی ہے اگر حکو مت نے اپنی یہی پولیسیاں رکھی تو موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن کی حکو مت ایک سال بھی پورا نہیں کرسکتی اس موقع پر چوہدری مبشر حسن کمبوہ ، چوہدری ہمایوں ستار ، اعجاز صدیق اور حاجی منور سلطان کمبوہ بھی موجود تھے۔

:غضنفر گھلو