ملتان بار نے فاسٹ ٹریک پروگرام میں مثالی تعاون کیا: جسٹس شمیم حسن

ملتان بار نے فاسٹ ٹریک پروگرام میں مثالی تعاون کیا: جسٹس شمیم حسن

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج جسٹس سردار شمیم حسن نے کہا ہے کہ بار اور بنچ کے درمیان تعاون کی فضا سے عوام کو بہترین اور جلد انصاف ملتا ہے ملتان بار نے فاسٹ ٹریک میں مثالی تعاون کیا ملتان بار کی مثالیں اب پورے پاکستان میں دی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ملتان بار میں وکلاءمحنتی اور اپنے کیسز میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوتے ہیں یہاں کے وکلاءعدالتی آداب کو بھی ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھتے ہیں ملتان بار کے مثالی تعاون ہی سے چھ ہزار چھ سو مقدمات نمٹانے میں آسانی رہی ملتان بار کے وکلاءکی اس محنت کی مثالیں پورے پاکستان میں دی جا رہی ہیں۔ اگر بار اور بنچ کا تعلق بہتر اور خوشگوار ہو گا تو عدالتوں سے عوام کو جلد اور بہترین انصاف ملے گا پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ملک نصیر احمد تھہیم نے کہا کہ فاسٹ ٹریک پروگرام ایک بہترین پروگرام تھا اس سے کیسوں کو نمٹانے میں بھی مدد ملی اور بنچ کے پرانے زیر التوا مقدمات کو بھی نمٹا دیا گیا اور اس سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوا ہے تاہم میری اتنی گزارش ہے کہ ایسے پروگراموں میں آئندہ مقدمات نمٹانے کی بجائے مقدمات کا مکمل سماعت کے بعد فیصلہ دینا زیادہ بہتر ہو گا موجودہ فاسٹ ٹریک پروگرام میں کچھ مقدمات کا فیصلہ فریقین کو سنے بغیر کر دیا گیا ہے اس موقع پر تقریب میں نظامت کے فرائض محمد عامر بھٹہ نے انجام دیئے جبکہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت عارف محمود نے کی جبکہ ہدیہ نعت شہزاد خان نے پیش کیا تقریب میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس سید افتخار حسین شاہ جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شہزاد مظہر بھی موجود تھے۔