سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرائٹس کے 168 اور ہیٹ سٹروک کے 18 مریضوں کو لایا گیا

سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرائٹس کے 168 اور ہیٹ سٹروک کے 18 مریضوں کو لایا گیا

ملتان (وقائع نگار خصوصی) سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرائٹس کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی نشتر ہسپتال چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال میں گیسٹرو انٹرائٹس کے 168 جبکہ ہیٹ سٹروک کے اٹھارہ مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 75 مریضوں کو داخل کر کے ان کا علاج جاری ہے اور دیگر مریضوں کو ادویات تجویز کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔