حمزہ شہباز کی ملتان آمد پر ناظم جنگلات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حمزہ شہباز کی ملتان آمد پر ناظم جنگلات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (خبرنگار خصوصی) آل فاریسٹر اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ملتا ن سرکٹ ہا¶س آمد پر ناظم جنگلات ملتان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیادت چیئرمین ملازم حسین کھیڑا اور صدر رانا شاکرعلی نے کی مظاہرین نے کہا کہ ناظم جنگلات کی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں انہیں فوری طور پر تبدیل کرکے ایماندار افسر تعینات کیا جائے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ افسر فاریسٹ کمپلیکس میں رہائش پذیر ہیں اور حکومت سے ہر ماہ ہا¶س رینٹ بھی لے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔