آگ لگنے کے دو واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

آگ لگنے کے دو واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

ملتان (نمائندہ خصوصی) آگ لگنے کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تفصیل کے مطابق خانیوال روڈ کے رہائشی محمد عاطف کے گھر میں گزشتہ روز اچانک آگ لگ گئی جس سے سات لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا آگ شارٹ سرکٹ سے لگی مل سٹاپ کے قریب عبدالجبار کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔