ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کو آئی ایل او کنونشن کے تحت مزدور تسلیم کیا جائے

ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کو آئی ایل او کنونشن کے تحت مزدور تسلیم کیا جائے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کو آئل ایل او کنونشن کے تحت ورکرز تسلیم کیا جائے۔ گھروں میں بیٹھ کر مصنوعات تیار کرنے والی خواتین کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو سپورٹ مل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرک ایکشن کمیٹی فار ہوم بیسڈ ورکرز ملتان کے کوارڈینیٹر محمد عاشق بھٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو لیبر قوانین کے تحت سہولیات نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں مہک بٹ‘ ارم علی زیدی‘ فراست علی بھٹی‘ محمدجمیل‘ خالدہ پروین‘ عائشہ رشید‘ معظم فرید‘ ذکیہ صدیقی و دیگر نے بھی خطاب جبکہ اس موقع پر متعدد ہوم بیسڈ ورکرز خواتین موجود تھیں۔