ممتاز آباد میں تاجروں کا جیولر شاپ پرڈکیتی کیخلاف مظاہرہ

ممتاز آباد میں تاجروں کا جیولر شاپ پرڈکیتی کیخلاف مظاہرہ

ملتان (سماجی رپورٹر) انجمن تاجران ممتاز آباد گول مارکیٹ کے زیراہتمام جیولری کی دکان پر ڈکیتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت جنرل سیکرٹری خواجہ یوسف نے کی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور فوری طورپر ڈکیتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءنے کہا کہ قریشی جیولرز میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جبکہ تاجروں کو فوری طورپرسیکورٹی فراہم کی جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے مظاہرہ حبیب الرحمن بھٹہ آفتاب محمد نعیم اسلم صدیقی چودھری رمضان محمد سلیم محمد عامر و دیگر نے شرکت کی۔