حمید رضا صدیقی کی علمی و ادبی خدمات قابل ستائش ہیں: سکندربوسن

حمید رضا صدیقی کی علمی و ادبی خدمات قابل ستائش ہیں: سکندربوسن

ملتان (خاتون رپورٹر) وفاقی وزیرفوڈ سیکورٹی حاجی سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے وہ ایک ایسے لائٹ ہا¶س ہیں جس کی روشنی سے ہزاروں نوجوانوں نے فیض پایا علمی و ادبی میدان میں انہوں نے جو خدمات سرانجام دیں وہ قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن جاگو نوجوان یوتھ آرگنائزیشن اورملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام شمع بناسپتی کے تعاون سے نوجوان ادیب انجینئر دانیال صدیقی کی نئی کتاب دی لائٹ ہا¶س پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی تقریب رونمائی سے صدارتی خطاب میں کیا تقریب کے مہمانان خاص میں سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ ممتاز سماجی رہنما شوکت مبارک پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان پروفیسرڈاکٹر حمید رضا صدیقی شوکت اشفاق محمد افضل سپرا عبدالمعین شاہین اویس مبارک نعیم اقبال نعیم پروفیسر خالد سعید اور عمران اعظمی شامل تھے اس موقع پر سینیٹر رفیق رجوانہ نے بھی خطاب کیا۔